Time 12 نومبر ، 2021
پاکستان

ینگ ڈاکٹرز کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرتے ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈاکٹرز پر بھی زور دیا کہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں ہڑتال ختم کر کے ڈیوٹی پر آ جائیں۔ فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈاکٹرز پر بھی زور دیا کہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں ہڑتال ختم کر کے ڈیوٹی پر آ جائیں۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ حکومت ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرتی ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے ڈاکٹرز مسائل کا شکار ہو ں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے وفد نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ڈاکٹرز کو درپیش مسائل اور اس حوالے سے تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی سے مذاکرات پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں محکمہ صحت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، حکومت پارلیمانی کمیٹی کی تجاویز سننے کے بعد ینگ ڈاکٹرز کے تمام جائز مطالبات کو حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں تمام امور کو اسٹریم لائن کرنے کی ضرورت ہے، محکمہ صحت میں بہتری اور سرکاری اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے سے متعلق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

عبدالقدوس بزنجو نے ڈاکٹروں پر بھی زور دیا کہ وہ صوبے کے غریب عوام کے وسیع تر مفاد میں ہڑتال ختم کرکے ڈیوٹی پر آ جائیں۔

مزید خبریں :