کھیل
Time 12 نومبر ، 2021

اسپورٹس مین اسپرٹ نہ دکھانے پر گوتم گمبھیر بھی ڈیوڈ وارنر پر پھٹ پڑے

جینٹل مینز گیم کہلائے جانے والے کھیل کرکٹ میں آسٹریلوی کرکٹر وارنر نے اسپورٹس مین اسپرٹس کا مظاہرہ نہ کیا جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے: فائل فوٹو
جینٹل مینز گیم کہلائے جانے والے کھیل کرکٹ میں آسٹریلوی کرکٹر وارنر نے اسپورٹس مین اسپرٹس کا مظاہرہ نہ کیا جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے: فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اسپورٹس مین اسپرٹ نظر انداز کرنے پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے وارنر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

جینٹل مینز گیم کہلائے جانے والے کھیل کرکٹ میں آسٹریلوی کرکٹر وارنر نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہ کیا جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

سیمی فائنل میں حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسلی جسے امپائر نے نوبال قرار دیا لیکن وارنر نے دو ٹپے کھانے کے باوجود گیند پر چھکا لگایا۔

بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر بھی وارنر کی اس حرکت پر خاموش نہ رہ سکے اور انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گوتم گمبھیر نے اپنی ٹوئٹ میں وارنر کی اس حرکت کو گیم آف اسپرٹ کے خلاف قابل افسوس اور شرمناک حرکت قرار دیا جب کہ انہوں نے بھارتی ٹیم کے اسپنر ایشون روی کو بھی ٹیگ کرکے ان سے سوال کیا۔


مزید خبریں :