11 نومبر ، 2021
کرکٹ جینٹل مینزکا گیم کہلاتا ہے تاہم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے عجیب انداز اپنایا۔
بولنگ کراتے ہوئے محمد حفیظ کے ہاتھ سےگیند پھسلی،گیند نے پچ پر دو ٹپے کھائے ۔
امپائر نےگیندکو نو بال بھی قرار دے دیا، تاہم ڈیوڈ وارنر نے اس موقع پر جینٹل مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا اور گیند کو چھوڑنے کے بجائے کریز سے باہر نکل کر چھکا لگا دیا ۔