پاکستان
Time 12 نومبر ، 2021

دنیا نے افغانستان کی مدد نہ کی تو دہشت گردی پھیل سکتی ہے، طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دنیا نے افغانستان کی مدد نہ کی تو دہشت گردی پھیل سکتی ہے۔

  طاہر اشرفی نے مسلم دنیا کے قائدین کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی انتہا پسند اور دہشتگرد تنظیمیں چاہتی ہیں کہ افغانستان کے حالات خراب ہوں اس لیے  اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو افغانستان کے حوالے سے کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دنیائے اسلام کے قائدین کو افغان صورتحال پر دعوت دینےجارہے ہیں تاکہ فوری طور  پر افغانستان کے ساتھ مذاکراتی عمل شروع کیا جائے۔ 

مزید خبریں :