13 نومبر ، 2021
ملک میں دودھ کی قیمت بے لگام ہونے لگی اور کوئٹہ میں بھی ڈیری فارمز نے اچانک 20 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا۔
ڈیری فارمرز کا کہنا ہےکہ جانوروں کے چارے اوراجناس کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد دودھ کی فی لیٹر قیمت 140 روپے مقرر کی جارہی ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے ڈیری فارمرز کو تنبیہ کرتے ہوئے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
ادھر کراچی میں بھی دودھ کی قیمتیں آسمان پر ہیں اور شہر میں دودھ فی لیٹر 140 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ میں دودھ کی فی لیٹر قیمت بدستور 94 روپے موجود ہے جس پر شہر بھر میں کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا۔
عوام کمشنر کے بڑھتی قیمتوں کا نوٹس نہ لینے پر نالاں ہیں۔