13 نومبر ، 2021
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور بیٹے کے ساتھ ہونے والی مختصر ملاقات کے بارے میں بتایا۔
اعظم صدیق نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ کھانے کے بعد کچھ وقت ملا جس میں بابر سے گفتگو ہوئی۔
انہوں نے لکھا کہ بابر سمیت پوری ٹیم کو اب تک کی کارکردگی پر شاباشی دی اور یقین دلایا کہ ہم فخر سے سر اٹھا کر گھر جارہے ہیں اور آگے دل جمعی، حوصلے اور اعتماد سے کھیلنے کی تاکید کی۔
اعظم صدیق نے اپنی پوسٹ میں دعائیہ کلمات لکھے کہ ٹیم پاکستان اللہ آپ کا حامی و ناصر ہے اور رہے گا انشا اللہ۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ولڈکپ میں اپنا سفر ختم کرنے کے بعد 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے دبئی سے بنگلادیش پہنچی ہے۔
ٹیم کے کپتان بابراعظم اور آل راؤنڈر شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔