کھیل
Time 13 نومبر ، 2021

محمد حفیظ نے ابوظبی ٹی ٹین لیگ سے معاہدہ کرلیا

قومی ٹیم کےکرکٹر محمد حفیظ نے ابوظبی ٹی ٹین لیگ سے معاہدہ کرلیا۔

خیال رہےکہ حفیظ دورہ بنگلا دیش کے لیے قومی ٹیم سے دستبردار ہوگئے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیریز میں نوجوان کرکٹرز کو موقع دینے کے لئے دستبرداری کا فیصلہ کیا ۔

محمد حفیظ نے ابوظبی لیگ کے لیے پی سی بی کو این اوسی جاری کرنےکی درخواست دے دی ہے۔

 ذرائع کے مطابق پی سی بی پالیسی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹڈ اور ڈومیسٹک کرکٹ کے سیزن کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کو این او سی نہیں ملے گا ۔

 ابوظبی ٹی ٹین سیزن فائیو میں 6  ٹیمیں شریک ہوں گی اور یہ ایونٹ 19نومبر سے شروع ہوگا جب کہ بنگلادیش اور پاکستان کے مابین سیریز کا آغاز بھی 19 نومبر سے ہوگا۔

مزید خبریں :