08 نومبر ، 2021
قومی کرکٹر محمد حفیظ ٹیم کے دورۂ بنگلا دیش سے دستبردار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فوری بعد شیڈول دورہ بنگلا دیش میں سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ اس ٹور کیلئے نوجوانوں کو موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد حفیظ نے دورہ بنگلا دیش سے دستبرداری سے متعلق بورڈ کو آگاہ کردیا ہے جس کے بعد ان کی جگہ اب افتخار احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی جب کہ دونوں ٹیموں کے دوران پہلا ٹی ٹوئنٹی 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔