Time 13 نومبر ، 2021
کھیل

سیمی فائنل میں اہم کیچ چھوڑنے کے بعد حسن علی کا پہلا بیان سامنے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل میں اہم کیچ چھوڑنے کے بعد خود پر ہونے والی تنقید کے بعد حسن علی کا بیان سامنے آگیا۔

ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں حسن علی کا کہنا تھا کہ ' میں جانتا ہوں کہ میری کارکردگی آپ لوگوں کی توقعات کے مطابق نہیں تھی جس پر آپ سب افسردہ ہیں تاہم میں اس سے بھی زیادہ افسردہ ہوں'۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ مجھ سےجڑی توقعات تبدیل نہ کریں، میں کرکٹ کے لیے اپنی خدمات جہاں تک مکمن ہوسکے سرانجام دینا چاہتا ہوں، میں واپس سخت محنت کی طرف آگیا ہوں، اس صورتحال نے مجھے اور بھی مضبوط بنادیا ہے، الحمداللہ۔

حسن علی نے شائقین کی جانب سے ان کے لیے پیغامات، ٹوئٹس، فون کالز اور دعاؤں پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

ٹوئٹ میں حسن علی کی جانب سے حب الوطنی پر مبنی شعر بھی پوسٹ کیا گیا ہے۔

میرا سینہ تیری حُرمت کا ہے سنگین حصار،

میرے محبوب وطن تُجھ پہ اگر جاں ہو نثار

میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہِ تن،

اے میرے پیارے وطن۔

خیال رہےکہ 11 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں حسن علی سے شاہین آفریدی کی گیند پر آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہوگیا تھا جس پر  سوشل میڈیا صارفین نے میچ ہارنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے فاسٹ بولر پر تنقید کے تیر برسا دیے ۔

متعدد صارفین نے حسن علی کی حمایت میں اپنے پیغامات شیئر کیے اور یقین دہانی کروائی کہ اس مشکل گھڑی میں وہ قومی ہیرو کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


مزید خبریں :