Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
حسن علی کل بھی ہیرو تھا اور آج بھی ہیرو ہے: والد کی حوصلہ افزائی | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 13 نومبر ، 2021

حسن علی کل بھی ہیرو تھا اور آج بھی ہیرو ہے: والد کی حوصلہ افزائی

حسن علی نے 19 ویں اوور میں آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کیا تھا اور پھر میتھیو ویڈ نے 3 چھکے لگا کر آسٹریلیا کو جیت سے ہمکنار کروا دیا۔ فوٹو: فائل
حسن علی نے 19 ویں اوور میں آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کیا تھا اور پھر میتھیو ویڈ نے 3 چھکے لگا کر آسٹریلیا کو جیت سے ہمکنار کروا دیا۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اہم موقع پر آسٹریلیا کے بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کرنے والے حسن علی کے والد کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ حسن علی نے 19 ویں اوور میں آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کیا تھا اور پھر اُسی اوور میں میتھیو ویڈ نے 3 چھکے لگا کر آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کروا دیا تھا۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر شائقین کرکٹ کی جانب حسن علی کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا لیکن وزیراعظم عمران خان، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور موجود و سابق کرکٹرز سمیت پوری ٹیم نے حسن علی کو سپورٹ کیا اور ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی میچ ختم ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی کسی ایک کھلاڑی کو شکست کا ذمہ دار نہیں ٹھہرائے گا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم ہارے نہیں بلکہ ہم نے سیکھا ہے اور ہم مضبوط ہو کر واپس آئیں گے اور خوشیاں بکھیریں گے۔

اب حسن علی کے والد عبدالعزیز نے بھی نجی ٹی وی سی 21 کو انٹرویو میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کے والد کا کہنا تھا کہ حسن علی پہلے بھی ہیرو تھا اور اب بھی ہیرو ہے، اللہ کی مہربانی سے پوری ٹیم ہیرو ہے، تمام قومی کھلاڑی میرے بیٹے ہیں، آگے بھی یہ ہیرو ہی رہیں گے۔

عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ انڈیا کو شکست دی تو ہم ہیرو تھے، نیوزی لینڈ کو شکست دی تو بھی ہم ہیرو تھے، لگاتار 5 میچز جیتے تو بھی ہیرو تھے۔

ان کا کہنا تھا کھلاڑی دل چھوٹا نہ کریں، میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں، ان شاء اللہ یہ ہیرو بن کر اوپر آئیں گے۔


مزید خبریں :