پاکستان
Time 14 نومبر ، 2021

نور مقدم قتل کیس کی نئی تفصیلات سامنے آگئيں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم قتل کیس کی نئی تفصیلات سامنے آگئيں۔

عدالت میں پیش کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی ٹرانسکرپٹ سے ہم آہنگ تفصیلات کے مطابق 19 جولائی کو آدھی رات کے بعد نور مقدم اور ظاہر جعفر سامان لے کر گھر سے باہر گئے۔

ایک اور واقعے میں نور مقدم نے ننگے پاؤں باہر بھاگنے کی کوشش کی لیکن چوکیدار نے باہر نہیں جانے دیا، نور مقدم نے ظاہر جعفر سے معافیاں بھی مانگیں۔

ٹرانسکرپٹ کے مطابق 20 جولائی کو نور مقدم نے شام سات بجے کے بعد کھڑکی سے چھلانگ لگاکر نکلنے کی کوشش کی، اس بار مالی رکاوٹ بن گيا اور پھر ظاہر جعفر نور مقدم کو گھسیٹتے ہوئے گھر کے اندر لے گیا۔ 

خیال رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 20 مئی کو 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

نور مقدم قتل کیس کا ملزم ظاہر جعفر پولیس کی تحویل میں ہے اور کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں جاری ہے۔

مزید خبریں :