Time 14 نومبر ، 2021
پاکستان

الیکٹرانک ووٹنگ مشین جسکے قبضے میں ہوگی، وہ ٹیمپر کرسکتا ہے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ الیکٹرانک  ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بارے میں یہ خدشہ موجود ہے،  یہ مشین جس کے قبضے میں ہوگی، اس میں اسے ٹیمپر کرنے کی بھی صلاحیت ہوگی۔ 

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے نہیں بلکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے بنائی ہے۔ 

ان کا کہنا تھاکہ ووٹنگ مشین کے بارے میں یہ خدشہ موجود ہے کہ یہ مشین جس کے قبضے میں ہو گی، اس میں اسے ٹیمپر کرنے کی بھی صلاحیت ہو گی۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل تو سارا کا سارا ایم کیو ایم کا بنایا ہوا ہے، اسے ان کے وزیر فروغ نسیم نے ڈرافٹ کیا جبکہ ووٹنگ مشین سے متعلق تکنیکی امور پر کام آئی ٹی کے وزیر امین الحق نے کیا اور دونوں کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔

مزید خبریں :