Time 15 نومبر ، 2021
پاکستان

کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ کیمیکل ڈال کر لگائی گئی: تاجروں کا الزام

تاجر مارکیٹ سے بچا کچا سامان نکال رہے ہیں، بڑا نقصان ہوگیا اور کوئی پوچھنےنہ آیا: تاجر/ ویڈیو اسکرین گریب
تاجر مارکیٹ سے بچا کچا سامان نکال رہے ہیں، بڑا نقصان ہوگیا اور کوئی پوچھنےنہ آیا: تاجر/ ویڈیو اسکرین گریب

کراچی: کوآپریٹو مارکیٹ کے تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ مارکیٹ میں آگ کیمیکل ڈال کر لگائی گئی ہے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تاجروں نے کہا کہ مارکیٹ میں آگ سےمتاثرہ دکانوں کی تعداد 500 ہے، 10 منٹ میں پوری مارکیٹ میں آگ لگنے کا امکان نہیں تھا،کیمیکل ڈال کر مارکیٹ میں آگ لگائی گئی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہےکہ کوآپریٹو مارکیٹ میں جلنے والی دکانوں کی تعداد 250 سے 300 تک پہنچ گئی جس سے نقصان کا تخمینہ 5 سے 10 ارب روپے ہے۔


مزید خبریں :