Time 16 نومبر ، 2021
پاکستان

پنجاب میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، لاہور پھر پہلے نمبر پر آگیا

پنجاب میں فضائی آلودگی میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے اور شہر کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 242 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودگی کے لحاظ سے چین کا شہرچینگ ڈو دوسرے نمبر پر اور بھارتی دارالحکومت دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشن جنم لے سکتے ہیں جب کہ فضائی آلودگی دمہ، سانس، دل کے مریضوں اور بچوں کے لیے  انتہائی خطرناک ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

مزید خبریں :