Time 16 نومبر ، 2021
کھیل

2022 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کن شہروں میں ہوگا؟ آئی سی سی نے اعلان کردیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا جس کا آغاز آئندہ سال 16 اکتوبر سے ہوگا اور ایونٹ 13 نومبر تک جاری رہے گا: فوٹو آئی سی سی
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا جس کا آغاز آئندہ سال 16 اکتوبر سے ہوگا اور ایونٹ 13 نومبر تک جاری رہے گا: فوٹو آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کی میزبانی کرنے والے شہروں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا جس کا آغاز آئندہ سال 16 اکتوبر سے ہوگا اور ایونٹ 13 نومبر تک جاری رہے گا۔

آئی سی سی نے آسٹریلیا کے ان 7 شہروں کا اعلان کردیا ہے جہاں ورلڈکپ کے میچز کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 45 میچز ایڈیلیڈ، برسبین، جیلانگ، ہوبارٹ، میلبرن، پرتھ اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل 9 اور 10 نومبر کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ اور ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ کے فائنل کا میدان میلبرن کے اسٹیڈیم میں سجے گا۔

آئی سی سی کے مطابق آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افغانستان، انگلینڈ، بھارت، پاکستان اور جنوبی افریقہ آئندہ ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پہنچنے کے لیے سب سے زیادہ رینکنگ رکھنے والی ٹیمیں ہیں۔

اس کے علاوہ نمیبیا، اسکاٹ لینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز گروپ ون (کوالیفائنگ راؤنڈ) کےمیچز کھیلیں گے۔

مزید خبریں :