15 نومبر ، 2021
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں محمد حفیظ کی ڈھیلی گیند پر چھکا مارنے پر ڈیوڈ وارنرکا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
خیال رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے محمد حفیظ کی 2 ٹپوں والی بال پر چھکا لگایا تھا۔
وارنر کے اس اقدام پر انہیں سوشل میڈیا صارفین سمیت بعض کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
اب ڈیوڈ وارنر کا بھی اس حوالے سے ردعمل سامنے آگیا ہے۔
ٹوئٹر پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ڈیوڈ وارنر ایک شخص کی جانب سے حفیظ کی گیند پر شاٹ کے حوالے سے اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔
آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی دو ٹپوں والی گیند پر چھکا مارنا میری غلطی نہیں۔
ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ ایسی گیند کرا کر دیکھناچاہ رہے تھے کہ میں کیا کرتا ہوں۔