16 نومبر ، 2021
متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے کل ہونے والے مشترکہ اجلاس میں حکومتی قانون سازی روکنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن رہنماؤں سے مشاورتی اجلاس ہوا۔ متحدہ اپوزیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن چیمبر میں ہوا۔
متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے کل کے مشترکہ اجلاس کیلئے حکمت عملی طے کرلی ہے۔
متحدہ اپوزیشن نے عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوت سے حکومت کی سیاہ قانون سازی کا راستہ روکیں گے۔
متحدہ اپوزیشن نے تمام ارکان کو کل پارلیمان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین اپنی اپنی جماعتوں کے اراکین کی حاضری یقینی بنائیں گے۔
اس موقع پرشہبازشریف کا کہنا تھاکہ حکومت نے ملک کو معاشی زوال اورعوام کو مہنگائی کے وبال میں مبتلا کیا، یہ ظالم حکومت سیاہ قوانین سے زندگی نہیں پاسکتی، حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے، سہارے اسے بچا نہیں سکتے۔
خیال رہے کہ حکومت نے قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کیا ہے۔