17 نومبر ، 2021
معروف بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بڑا بیٹا تیمور بینک لوٹ کر سب کے پیسے چوری کرنا چاہتا ہے۔
حال ہی میں یش راج فلمز نے اپنے یوٹیوب چینل پر اداکارہ رانی مکھرجی اور سیف علی خان کی ایک ویڈیو جاری کی جس میں دونوں اداکاروں نے اپنے بچوں سے متعلق بات چیت کی۔
سیف علی خان نے بتایا کہ تیمور کو نقلی تلواریں اٹھانا اور پھر غصے سے لوگوں کا پیچھا کرنا پسند ہے۔ رانی مکھرجی نے یہ بات سن کر مضحکہ انداز میں کہا کہ تیمور کے لیے ابھی یہی سب کرنا بہتر ہے۔
سیف علی خان نے جواب دیا کہ نہیں، مجھے نہیں معلوم کہ ہم کیا کر رہے ہیں، بس آگے اچھے کی امید ہے۔ تیمور نے جب سے میری فلم تنہا جی دیکھی ہے تب سے ہی وہ نقلی تلواریں اٹھانے لگا ہے، میں اسے سمجھاتا ہوں کہ بیٹا وہ صرف ایک کردار تھا لیکن تیمور کہتا ہے کہ مجھے برا آدمی بننا ہے اور بینک لوٹنا ہے، میں ہر کسی کے پیسے چوری کرنا چاہتا ہوں۔
رانی مکھرجی نے کہا کہ تیمور کسی اور سمت کی جانب جا رہا ہے جس پر سیف کا کہنا تھا کہ ہاں میں نے اس کی ماں (کرینہ) کو کہا ہے کہ تم خود اس پر توجہ دو۔