Time 17 نومبر ، 2021
پاکستان

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری، کون کون سے بل پیش ہوں گے؟

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 30 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق بل پیش کیا جائے گا، اس کے علاوہ آئی ووٹنگ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بل پیش کیا جائے گا۔

مشترکہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل اور اینٹی ریپ بل بھی پیش کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد میں قانون کرایہ داری سے متعلق بل، فیملی لاء سے متعلق 2 بل بھی پیش کیے جائیں گے۔

پارلیمنٹ کے آج ہونے والے اجلاس میں بھارہ کہو میں نئی یونیورسٹی کے قیام کا بل اور حیدرآباد ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا بل بھی پیش کیا جائےگا۔

اسٹیٹ بینک میں اصلاحات کا بل بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا جبکہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل بھی آج ہی پیش کیا جائے گا۔

الیکشن ایکٹ ترمیمی بل میں ووٹرز فہرستوں کا اختیار نادرا کو دینے کی ترمیم بھی شامل ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کلبھوشن جادھو کو اپیل کا حق دینے سے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف نظرثانی بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ انسداد جنسی زیادتی تحقیقات اور ٹرائل کا بل بھی آج کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :