Time 18 نومبر ، 2021
پاکستان

لاہور اسموگ: نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف بلایا جائے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کےباعث حکومت کو نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت میں اسموگ ایمرجنسی پلان پیش کیا۔

جوڈیشل واٹر کمیشن نے 500 سے زائد ائیر کوالٹی انڈیکس والے علاقوں میں تمام صنعتی یونٹس بند کرنے کی بھی سفارش کی۔

عدالت نے پی ڈی ایم اے کے دفتر میں اسموگ سیل قائم کرنے کی ہدایت کی اور اسموگ کے تدارک کے لیے ٹریفک پلان طلب کرلیا۔

عدالت نے ایمرجنسی کال لائن قائم کرنے کا بھی حکم دیا جس کے ذریعے کوئی بھی شہری ٹریفک جام کی شکایت کر سکے گا۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کا نوٹیفکیشن جاری کرے جب کہ عدالت نے 400 سے زائد ائیر کوالٹی انڈیکس والے علاقوں میں اسکول بند کرنے کی تجویز رد کردی۔

عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو ہدایت کی کہ سرکاری اداروں میں 50 فیصد اسٹاف کے ذریعے کام پر بھی غور کریں۔


مزید خبریں :