پاکستان
Time 18 نومبر ، 2021

کراچی میں فضائی آلودگی سب سے زیادہ کس وقت اور کہاں ہوتی ہے؟

کراچی میں فضائی آلودگی سب سے زیادہ صبح کے وقت ہوتی ہے جب بچے اسکول جانے کے لیے نکلتے ہیں۔

گاڑیوں کے رش کے باعث اس وقت ائیر کوالٹی خطرناک ہوجاتی ہے۔ ماہرین ماحولیات کے مطابق صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک اسکولوں کی وجہ سے شارع فیصل ، نرسری پر آلودگی سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

صبح 11 سے  12 بجے معاشی سرگرمی بڑھنے سے حاجی کیمپ اور بوہرا پیر کی فضا میں آلودہ ذرات بڑھ جاتے ہیں۔

شام 7 سے 8 بجے تک لکی اسٹار صدر میں بسیں جمع ہونے کی وجہ سے آلودگی زیادہ محسوس کی جاتی ہے۔

مزید خبریں :