پاکستان
Time 19 نومبر ، 2021

جہلم میں ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی

آئی جی پنجاب پولیس نے ذہنی معذور بچی کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ فوٹو: فائل
آئی جی پنجاب پولیس نے ذہنی معذور بچی کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ فوٹو: فائل

جہلم میں ذہنی معذور بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان نے جہلم میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جہلم کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کریں اور متاثرہ فیملی سے مل کر انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی جہلم میں ایک لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی تھیں۔


مزید خبریں :