Time 20 نومبر ، 2021
پاکستان

لاہور: ون وے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے شروع

ون وے کی خلاف ورزی خود کشی کے مترادف ہے: سی ٹی او/ فائل فوٹو
ون وے کی خلاف ورزی خود کشی کے مترادف ہے: سی ٹی او/ فائل فوٹو

لاہورمیں عدالتی حکم پر ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانے شروع کردیے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ون وے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے کا پہلا چالان شاہدرہ میں عابد نامی شہری کا کیا گیا اور  دوسرا چالان گرین ٹاؤن سیکٹر میں عبدالرزاق نامی شہری کا کیا گیا۔ 

سی ٹی او  لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی خود کشی کے مترادف ہے، کسی بھی سڑک پر ون وے کی خلاف ورزی پر کوڈ 6 کے تحت 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات پر من و عن عمل کروایا جائے گا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ پر قابو پانے سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے ون وے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانے کی ہدایت کی تھی۔


مزید خبریں :