پاکستان
Time 20 نومبر ، 2021

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور نے آج بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پنجاب کے وسطی علاقے مسلسل چھٹے روز شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا بھر کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے اور  شہر میں ائیر پرٹیکیولیٹس کی تعداد 372 ہے۔

دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی ہے جب کہ بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان میں پنجاب کا شہر ساہیوال 394 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے، لاہور دوسرے جب کہ بہاولپور 324 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔


مزید خبریں :