پاکستان
23 اکتوبر ، 2012

ضلعی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 13 لاکھ سے بڑھ گئی

 ضلعی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 13 لاکھ سے بڑھ گئی

اسلام آباد…پاکستان کی ضلعی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 13 لاکھ سے بڑھ چکی ہے،پولیس شہریوں کی بجائے ریاست کی نوکرہے۔ اسلام آباد میں یواین ڈی پی کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیلوں میں 78 ہزار میں سے 50 ہزار قیدی مقدمات چلائے جانے کے منتظر ہیں۔ زیر التوا مقدمات کی زیادہ تعداد پنجاب میں ہے۔ رشوت اور فیس کے ڈر سے غرباء ظلم اور بے انصافی کے خلاف عدالتوں کا رخ کرنے سے کتراتے ہیں۔ پولیس ریاست کی نوکر ہے نا کہ شہریوں کی، پولیس سیاسی مقاصد، بدعنوانی اور ظلم و جبر میں ملوث ہے۔

مزید خبریں :