دنیا
Time 21 نومبر ، 2021

ویڈیو: مسجد کے مینار پر چاند گرہن کے دلکش مناظر وائرل

سوشل میڈیا پر ترکی کی ایک مسجد کے مینار  پر چاند گرہن کے دلکش مناظر  وائرل ہو رہے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ ویڈیو ایک غیر تصدیق شدہ ترک میڈیا پیج پر شیئر کی گئی ہے جس میں ترکی کے صوبہ وین کی ایک مسجد کے مینار پر چاند گرہن کے دلکش مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا ہے۔

ایک منٹ سے کچھ زیادہ وقت پر مبنی ویڈیو میں مسجد کے مینار پر چاند گرہن کے مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ   19 نومبر بروز جمعہ کو رواں برس کا دوسرا چاند گرہن دیکھا گیا تھا،  کہا جارہا تھا کہ  جزوی چاند گرہن کا کل دورانیہ تین گھنٹے 28 منٹ اور 24 سیکنڈز ہوگا اور عمومی طور پر یہ گزشتہ ایک ہزار سال میں سب سے طویل دورانیے کا چاند گرہن ہوگا البتہ جزوی چاند گرہن کی بات کی جائے تو گزشتہ 580 برس میں اس سے طویل جزوی چاند گرہن نہیں ہوا۔

اس طرح کا چاند گرہن مستقبل میں ممکنہ طور پر 648 برس بعد یعنی 8 فروری سن 2669 عیسوی میں دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

مزید خبریں :