Time 22 نومبر ، 2021
دنیا

برطانیہ کی سابقہ ڈانسر نے اسلام قبول کرنے کی وجوہات بتادیں

پریسفون نے اسلام قبول کرنے سے قبل گزاری جانے والی زندگی سے بیزاری کا اعتراف کیا: فوٹو بشکریہ بی بی سی
 پریسفون نے اسلام قبول کرنے سے قبل گزاری جانے والی زندگی سے بیزاری کا اعتراف کیا: فوٹو بشکریہ بی بی سی

برطانیہ کی سابقہ ڈانسر پریسفون رضوی نے اسلام قبول کرنے کے کئی سال بعد اب دائرہ اسلام میں آنے کی وجوہات سے پردہ اٹھادیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں پریسفون نے اسلام قبول کرنے سے قبل گزاری جانے والی زندگی سے بیزاری کااعتراف کیا۔

انگلینڈ کے  ہڈرز فیلڈ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والی پریسفون نے بتایا کہ وہ کم عمری  میں لاپرواہ سی لڑکی تھیں جس کے دن ہی نہیں راتیں بھی کلب میں نامناسب کپڑوں کے ساتھ ڈانس، شراب نوشی اور پارٹیوں کے دوران گزرتی تھیں  تاہم جلد ہی اس زندگی  سے انہیں کوفت محسوس ہونے لگی۔

انہوں نے کہا کہ  اگر وہ مسلمان نہ ہوتیں تو اس طرح کبھی ذہنی، جسمانی صحت کے مسائل پر قابو نہیں  پا سکتی تھیں۔

روزے سے زندگی میں ایسی تبدیلی آئی کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے اسلام کی طرف اور راغب ہوگئی—فوٹو بشکریہ بی بی سی
روزے سے زندگی میں ایسی تبدیلی آئی کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے اسلام کی طرف اور راغب ہوگئی—فوٹو بشکریہ بی بی سی

پریسفون کے مطابق اس بیزار زندگی سے تنگ آکر انہوں نے مسجد جاکر اسلام قبول کرلیا،بعد ازاں یونیورسٹی جانے سے ایک سال قبل اپنی مسلمان دوست حلیمہ کے کہنے پر روزہ رکھا اور پھر روزے سے زندگی میں ایسی تبدیلی آئی کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے اسلام کی طرف مزید راغب ہوگئیں۔

سابقہ ڈانسر نے بتایا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے کپڑے ہی نہیں اپنی شناخت بھی تبدیل کردی، سوشل میڈیا سے اپنی تمام غیر مناسب تصاویر ڈیلیٹ کردیں اوراب وہ حجاب لیتی ہیں ، جس کے باعث انھیں مرد بھی تنگ نہیں کرتے  اور انہیں اسلام سے متعلق اپنے نظریات بتانے میں کوئی گھبراہٹ یا شرمندگی نہیں۔

پریسفون نے اعتراف کیا کہ اسلام نےان کی زندگی بچائی ہے اور اب وہ  تاریک لمحات سے بہتر طور پر نمٹ سکتی ہیں۔

مزید خبریں :