Geo News
Geo News

Time 22 نومبر ، 2021
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 104 ارب روپےکم ہوگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس میں 744 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا آج منفی دن رہا،  100 انڈیکس 744 پوائنٹس گرگیا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 104 ارب روپےکم ہوگئی۔

کاروبار کی بندش پر 100 انڈیکس 45745 پوائنٹس رہا،  کاروباری دن میں 100 انڈیکس 885  پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں 26 کروڑ شیئرز کا کاروبار 10.94 ارب روپے میں ہوا ہے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7839 ارب روپے ہے۔