کھیل
Time 23 نومبر ، 2021

بنگلادیشی بورڈ کے چیئرمین نے پاکستان ٹیم کو ٹرافی کیوں نہیں دی؟ وجہ سامنے آگئی

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد پاکستان کو ٹرافی نہ دینے کے معاملے پر بیان جاری کردیا۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح حاصل کرنے کےبعد پاکستانی کھلاڑی ٹرافی نہ ملنے پر حیران تھے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم اب بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس پر باضابطہ ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا گیا ہے۔

ترجمان بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہےکہ ٹی 20 کی ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر دیں گے کیونکہ ٹی 20 سیریز کی فاتح ٹرافی بنگلا دیشی بورڈ کےسربراہ نےدینی ہےجو ابھی دستیاب نہیں۔

ترجمان بی سی بی رابد امام کا کہنا تھا کہ بنگلادیش بورڈ اور اسپانسر ادارے کے افراد بائیو سکیور ببل کا حصہ نہیں لہٰذا کورونا پابندیوں کےسبب ٹی20 ٹرافی پاکستانی ٹیم کو نہیں دی، اس لیے دونوں ٹرافی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر ہی دی جائیں گی۔

واضح رہےکہ پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں بنگلادیش کو کلین سوئپ کیا اور آخری میچ میں انتہائی دلچسپ مقابلے کے کامیابی حاصل کی۔


مزید خبریں :