Time 23 نومبر ، 2021
کھیل

بنگلادیش ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کرکٹ بورڈ ایکشن میں آگیا

بی پی ایل میں 4 غیرملکی پلیئنگ 11 کا حصہ ہوسکتے ہیں—فوٹو فائل
بی پی ایل میں 4 غیرملکی پلیئنگ 11 کا حصہ ہوسکتے ہیں—فوٹو فائل

ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی اور پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ متحرک ہوگیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اسٹرکچر بدلنے پر غور شروع کردیا جس کے تحت بنگلادیش پریمیئرلیگ کی پلیئنگ الیون میں غیرملکی کھلاڑی کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ بی پی ایل میں 4 غیرملکی پلیئنگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں لیکن انہیں بھی کم کیے جانے کا امکان ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی کم کرنے کا مقصد مقامی کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دینا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بنگلادیش میں اسپنرز کے لیے سازگار پچز ختم کرکے معیاری پچ بنانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :