24 نومبر ، 2021
حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں اے ٹی ایم کو کھول کر پیسے چوری کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
ویڈیو میں دو ملزمان کو اے ٹی ایم میں ڈیوائس لگا کر پیسے چوری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان 45 منٹ تک اے ٹی ایم کیبن میں موجود رہے اور 58 لاکھ روپے چوری کر کے فرار ہو گئے۔
تھانہ پنڈی بھٹیاں پولیس نے بینک منیجر کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔