انٹرٹینمنٹ
24 اکتوبر ، 2012

وین ڈیم کے آبائی شہر برسلز میں انکے دھاتی مجسمہ کی تقریبِ رونمائی

 وین ڈیم کے آبائی شہر برسلز میں انکے دھاتی مجسمہ کی تقریبِ رونمائی

برسلز. . .. بیلجئیم کے دارالحکومت برسلزمیں ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو وین ڈیم کا دھاتی مجسمہ نصب کردیا گیا ہے۔گذشتہ روزجین کلاؤڈے وین ڈیم کے آبائی شہر برسلز کے مضافاتی علاقے Anderlechtمیں ایک شاپنگ سینٹر کے سامنے نصب کیے گئے اس مجسمے کی باقاعدہ تقریبِ رونمائی ہوئی۔علاقے کی مرکزی شاہراہ پر ہونے والی اس تقریب میں وین ڈیم نے بذات خود اپنے والدین کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے قومی پرچم سے ڈھکے مجسمے کی نقاب کشائی کی جسے دیکھنے انکے2ہزار سے زائد مداح موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں :