Time 24 نومبر ، 2021
کھیل

دبئی کرکٹ کونسل کی پاک بھارت میچ امارات میں کرانے کی پیشکش

پاک بھارت میچز کے لیے یواے ای کا غیر جانبدارانہ مقام ہے:فوٹوفائل
 پاک بھارت میچز کے لیے یواے ای کا غیر جانبدارانہ مقام ہے:فوٹوفائل

دبئی کرکٹ کونسل کے چیئرمین عبدالرحمٰن فلک ناز نے پاک بھارت میچ  متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں کروانے کی پیشکش کی ہے۔

کرکٹ  ویب سائٹ  کے مطابق  چیئرمین دبئی کرکٹ کونسل فلک ناز نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچز متحدہ عرب امارات میں کرانا سب سے بہترین قدم ہوگا  کیونکہ پاک بھارت میچز کے  لیے  یواے ای غیر جانبدارانہ مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے کئی سال شارجہ میں کھیلا ہے، ایک بار پھر  پاک بھارت کرکٹ سیریز کا انعقاد شارجہ میں کیا جا سکتا ہے کیونکہ شارجہ میں پاک بھارت میچز کے انعقاد کے دوران جنگ کا سا سماں ہوتا تھا لیکن یہ جنگ بھی اچھی تھی جس میں دو ملکوں سے منسلک لوگ اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرتے تھے۔

عبدالرحمان فلک ناز کا کہنا تھا کہ کرکٹ لوگوں کو قریب لاتی ہے اگر ہم بھارت کو پاکستان کے ساتھ سال میں ایک یا دو بار کھیلنے کے لیے آمادہ کرلیں تو یہ کرکٹ اور فینز کے لیے اچھا ہوگا۔


مزید خبریں :