Group A

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
سری لنکا 3 3 0 6
نامیبیا 3 2 1 4
آئرلینڈ 3 1 2 2
نیدرلینڈ 3 0 3 0

Group B

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
اسکاٹ لینڈ 3 3 0 6
بنگلہ دیش 3 2 1 4
عمان 3 1 2 2
پاپوا نیو گنی 3 0 3 0

Group 1

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
انگلینڈ 5 4 1 8
آسٹریلیا 5 4 1 8
جنوبی افریقہ 5 4 1 8
سری لنکا 5 2 3 4
ویسٹ انڈیز 5 1 4 2
بنگلہ دیش 5 0 5 0

Group 2

ٹیم میچ جیتے ہارے پوائنٹ
پاکستان 5 5 0 10
نیوزی لینڈ 5 4 1 8
انڈیا 5 3 2 6
افغانستان 5 2 3 4
نامیبیا 5 1 4 2
اسکاٹ لینڈ 5 0 5 0
’ کرکٹ کھیلنے کا سامان بھی نہیں ہوتا تھا، گراؤنڈ دیکھنے کی خواہش میں تھپڑ بھی کھایا‘ | کھیل - Geo.tv

کھیل
Time 24 نومبر ، 2021

’ کرکٹ کھیلنے کا سامان بھی نہیں ہوتا تھا، گراؤنڈ دیکھنے کی خواہش میں تھپڑ بھی کھایا‘

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کچھ دلچسپ باتیں کیں: فائل فوٹو
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کچھ دلچسپ باتیں کیں: فائل فوٹو

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کچھ دلچسپ باتیں کیں۔

محمد رضوان نے اس انٹرویو میں اپنے بیک گراؤنڈ سمیت مختلف چیزوں پر بات کی۔

رضوان کا کہنا تھا کہ یہ بات سب کو پتا ہے کہ ان کا تعلق کسی بڑے گھرانے سے نہیں اور  نہ ہی وہ کسی بہت غریب فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اس کے برعکس ان کا تعلق ایک متوسط طبقے سے ہے، یہی وجہ تھی کہ ان کے پاس کرکٹ کھیلنے کے لیے سامان بھی نہیں ہوتا تھا ۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ جب میں کرکٹ گراؤنڈ دیکھنے کی خواہش میں گراؤنڈ چلاگیا تو مجھ سے گراؤنڈ مین نے پوچھا یہاں کیا کررہے ہو ؟ اس پر میں نے فوراً جواب دیا گراؤنڈ دیکھنے آیا ہوں تو اس نے  پیچھے سے تھپڑ مار کر باہر نکلنے کا کہا۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے رضوان نے بتایا کہ ان کے پاس فیس بک ہے اور نہ انسٹاگرام اکاؤنٹس، سوائے ٹوئٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے ان کا کوئی اکاؤنٹ نہیں، ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ ہے جو کہ صرف فیملی کے لیے رکھا ہوا ہے اس کے علاوہ انہیں سوشل میڈیا کے حوالے سے  کچھ نہیں پتا  اور یہی وجہ تھی وزڈن کرکٹر کا ایوارڈ جب دیا گیا تو وہ انہیں کسی اور کھلاڑی نے اس حوالے سے آگاہ کیا۔

رضوان نے مزید بتایا کہ کرکٹ ٹیم کے حوالےسے کوئی بات ہو تو ہمارے میڈیا مینیجر ابراہیم مجھ تک پہنچاتے ہیں ۔


مزید خبریں :