24 نومبر ، 2021
پاکستان بارکونسل نے آڈیو ویڈیو لیکس تحقیقات کے لیے ٹروتھ کمیشن بنانےکا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں وائس چیئرمین خوشدل خان کی زیرصدارت پاکستان بار کونسل کا اجلاس ہوا۔
پاکستان بارکونسل نے مطالبہ کیا کہ آڈیو ویڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثارپر لگائے گئے الزامات پر ٹروتھ کمیشن بنایا جائے، یہ کمیشن رانا شمیم کے بیان اور آڈیو لیکس کی تحقیقات کرے۔
بار کونسل کا کہنا ہےکہ کمیشن میں غیر متنازع وکیل، سول سوسائٹی کا نمائندہ اور صحافیوں کو بھی شامل کیا جائے، کمیشن الزامات کی تحقیقات کرکے سچ عوام کے سامنے لائے۔
وائس چیرمین پاکستان بار کونسل کا کہنا ہےکہ رانا شمیم کے بیان حلفی اور ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سے عدالتی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، عدالت اپنی ساکھ بچانےکے لیے حقائق سامنےلائے، یہ صرف کمیشن کےقیام سے ممکن ہوسکتا ہے۔