کھیل
Time 24 نومبر ، 2021

ویڈیو: پہلے ٹیسٹ سے قبل سرفراز اور رضوان نے ایک دوسرے کو پریکٹس کرائی

چٹاگانگ: بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور کھلاڑی خوب محنت کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور  سرفراز  احمد کی پریکٹس کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد اور رضوان دونوں نے پیڈز اور گلوز پہنے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کو کیچ کی پریکٹس کرا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ محمد رضوان کے ٹیم میں آنے کے بعد سرفراز احمد کا پلیئنگ الیون میں جگہ بنانا مشکل ثابت ہورہا ہے۔ ٹیسٹ اسکواڈ میں سرفراز احمد شامل ہیں البتہ پلیئنگ الیون میں ان کی شمولیت کا حتمی فیصلہ میچ سے قبل ہوگا۔

دورہ بنگلادیش میں سرفراز احمد نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا تاہم خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے۔ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی وہ اسکواڈ میں شامل تھے لیکن ایک بھی میچ میں انہیں نہیں کھلایا گیا۔

مزید خبریں :