Can't connect right now! retry

دنیا
25 نومبر ، 2021

قذافی کے بیٹے سیف الاسلام صدارتی انتخابات لڑنے کیلئے نااہل قرار

سیف الاسلام قذافی کا نام صدارتی امیدواروں کی فہرست سے خارج کردیا گیا—فوٹو: فائل
سیف الاسلام قذافی کا نام صدارتی امیدواروں کی فہرست سے خارج کردیا گیا—فوٹو: فائل 

لیبیا میں الیکشن کمیشن نے ابتدائی فیصلہ جاری کرتے ہوئے  سابق حکمران معمرقذافی کے بیٹے سیف الاسلام سیف کوصدارتی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سیف الاسلام قذافی صدارتی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں اس لیے ان  کا نام صدارتی امیدواروں کی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ طرابلس میں ملٹری پراسیکیوٹر نے الیکشن کمیشن پر زور دیا تھا کہ سیف الاسلام سیف کو 2015 میں جنگی جرائم کے الزامات میں ایک عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا اس لیے ان کا نام  صدارتی انتخابات سے خارج کردیا جائے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کی دوڑ میں 98 امیدوار شامل تھے  جس میں  الیکشن کمیشن نے ابتدائی طور پر 25 کے نام خارج کردیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق لیبیا میں صدارتی انتخاب 24 دسمبر کو ہوں گے جبکہ امیدواروں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  کچھ روز قبل سیف الاسلام قذافی نے صدارتی انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM