25 نومبر ، 2021
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کرانے کا قانون کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔
ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کرانے کا قانون کالعدم قرار دینے کی درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن نے نیب ترمیمی آرڈیننس بھی آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مسودہ تیار کر لیا ہے۔