کھیل
Time 25 نومبر ، 2021

بھارتی کرکٹر نے اپنی دوست سے شادی کرلی

رواں برس کے آغاز میں دونوں کی منگنی ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام/کرکٹر
رواں برس کے آغاز میں دونوں کی منگنی ہوئی تھی—فوٹو: انسٹاگرام/کرکٹر

بھارتی کرکٹر  شریئس گوپال 24 نومبر کو اپنی گرل فرینڈ نکھیتا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

آل راؤنڈر شریئس گوپال کی جانب سے اپنی شادی کی اطلاع انسٹاگرام کے ذریعے دی گئی اور  انہوں نے اہلیہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جن میں دونوں کو شادی کی رسومات ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شریئس ڈومیسٹک کرکٹ میں کرناٹک کی ٹیم کے کپتان ہیں اس کے علاوہ یہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شریئس اور نکھیتا کافی عرصے سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور رواں برس کے آغاز میں دونوں کی منگنی ہوئی تھی۔

کرکٹر کی پوسٹ پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد مبارکباد پیش کررہی ہے جب کہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :