Time 25 نومبر ، 2021
پاکستان

ایف آئی اے کی کارروائی،جعلی فنگر پرنٹ کی موبائل فون سِمز بیچنے والا گروہ گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے انگوٹھوں کے جعلی نشان کی موبائل فون سِمیں چلانے والا گروہ گرفتار کرلیا۔ 

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی سے جعلی موبائل سمز فروخت کرنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان سلیکون تھمب کی مدد سے سموں کو جعلی ناموں پر ایکٹیویٹ کرکے فروخت کرتے تھے ۔ یہ غیر قانونی سِمیں بھتہ خوری، قتل اور اغوا میں استعمال ہوتی ہیں، 90 فیصد فرنچائز کے لوگ ہی اِس کام میں ملوث ہیں، کارروائی شہریوں کی شکایت پرکی گئی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کے ساتھی اوکاڑہ اور لاہور میں بھی سادہ لوگوں کے انگوٹھوں کے نشانات اپنے پاس ریکارڈ کر رہے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ایف آئی اے سائبر سرکل کی جانب سے تمام فرنچائز مالکان کو دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے جس کے بعد بڑا کریک ڈاؤن کیا جائےگا ۔

مزید خبریں :