کھیل
Time 26 نومبر ، 2021

بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں نئے کھلاڑی کی شمولیت متوقع

بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم میں نئے کھلاڑی کی شمولیت متوقع ہے —فوٹو: پی سی بی فائل
بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم میں نئے کھلاڑی کی شمولیت متوقع ہے —فوٹو: پی سی بی فائل 

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کا کہناہے کہ بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ  میچ میں پاکستان ٹیم میں نئے کھلاڑی کی شمولیت متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق دائیں ہاتھ کے بیٹر عبداللہ شفیق کے ٹیسٹ ڈبیو کا امکان ہے اور وہ  عابد علی کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔

عبداللہ شفیق کے فرسٹ کلاس کیرئیر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے 3 میچز میں 2 سنچریوں کی بدولت 259 رنز بنائے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبداللہ شفیق،عابدعلی، اظہرعلی ،کپتان بابراعظم پلیئنگ الیون کاحصہ ہوسکتےہیں جبکہ محمدرضوان، فوادعالم،فہیم اشرف،حسن علی ،ساجد خان ،نعمان علی اور شاہین آفریدی ٹیم کا  بھی ٹیم میں ہونے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق  بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق 12ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا۔

مزید خبریں :