پاکستان
Time 26 نومبر ، 2021

پاکستان میں 88 فیصد افراد روزگار جانے کے خوف میں مبتلا

پاکستانی صارفین مستقبل میں سرمایہ کاری اور اہم خریداریوں کے بارے میں غیر یقینی کا شکار  ہیں۔

اپسوس پاکستان کے گلوبل کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس سروے کے مطابق پاکستانیوں کے ملکی معیشت پر اعتماد میں 11 فیصد سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی۔ 

سروے میں بتایا گیا ہے کہ 91 فیصد پاکستانیوں کو گھریلو یا ذاتی اشیا خریدنے میں مشکل کا سامناہے ۔

مزید برآں  85 فیصد پاکستانیوں نےسرمایہ کاری اور بچت کرنے کے بارے میں بے بسی کا اظہار  کیا جب کہ 88 فیصد  پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ وہ  روزگار جانے کے خوف میں مبتلا ہیں۔

مزید خبریں :