پاکستان
Time 26 نومبر ، 2021

سینئر سول جج خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

خاتون کے طبی معائنے کے بعد جج کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو
خاتون کے طبی معائنے کے بعد جج کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

لوئر دیر میں سینئر سول جج کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے سینئر سول جج پر زیادتی کا الزام عائد کیا گیا جس کےبعد متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کرایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کے طبی معائنے کے بعد جج کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ جج نے15لاکھ روپے رشوت لے کر ان کی بہن کو نوکری دینے کا بھی وعدہ کیا تھا۔


مزید خبریں :