کھیل
27 نومبر ، 2021

ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔ —فوٹو: فائل
کرکٹ ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔ —فوٹو: فائل 

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کیلئے  ٹیم کا اعلان کردیا۔

 ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے ،ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے جبکہ نیکولس پورن ٹی ٹوئنٹی اور شائی ہوپ ون ڈے اسکواڈ میں نائب کپتان ہوں گے۔

ون ڈے اسکواڈ میں کپتان کیرون پولارڈ نائب کپتان شائی ہوپ ،عقیل حسین، الزاری جوزف، گوداکیش موتی، اینڈرسن فلپس ، نکولس پورن ، ڈیرن براوو، شامار بروکس، روسٹن چیز اور جسٹن گریوز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ریمن رائیفر، روماریو شیفرڈ ، اوڈین اسمتھ اور ہیڈن والش جونیئر بھی ون ڈے اسکواڈکا حصہ ہیں۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان کیرون پولارڈ نائب کپتان نیکولس پورن ، ڈیرن براوو، روسٹن چیز، شائی ہوپ، شیلڈن کوٹریل، ڈومنک ڈریکس، برینڈن کنگ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عقیل حسین، کائیل میئرز، گوداکیش ، روماریو شیفرڈ، اوڈین اسمتھ، اوشین تھامس اور ہیڈن والش بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی جبکہ سیریز کے میچز 13 سے 22 دسمبر کے درمیان کراچی میں ہوں گے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM