دنیا
Time 27 نومبر ، 2021

2 سروں والے بچے کی پیدائش پر والدین اسپتال سے فرار

بچہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج ہے—فوٹو: فائل
بچہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج ہے—فوٹو: فائل

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی کے ایک اسپتال میں خاتون نے دو سروں والے بچے کو جنم دیا لیکن کچھ دیر بعد ہی بچے کے والدین اسپتال سے غائب ہوگئے۔

اسپتال انتظامیہ نے جب بچے کے والدین کی جانب سے دیے گئے پتے پر رابطہ کرنا چاہا تو معلوم ہوا کہ انہوں نے گھر کا پتا اور فون نمبر بھی جعلی دے رکھا تھا۔

اسپتال کے عملے نے خیال ظاہر کیا کہ جوڑے کو شاید پہلے ہی اندازہ تھا کہ ان کا بچہ عام بچوں کی طرح نہیں ہوگا اسی لیے انہوں نے پیدائش کے فوری بعد اسپتال سے فرار ہونے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج ہے جس کی ذمہ داری اسپتال کے ڈاکٹروں نے لے رکھی ہے۔

مزید خبریں :