صحت و سائنس
25 جولائی ، 2013

بھارت: 2 سروں والے بچے کی پیدائش، ڈاکٹرز جان بچانے کیلئے کوشاں

بھارت: 2 سروں والے بچے کی پیدائش، ڈاکٹرز جان بچانے کیلئے کوشاں

جے پور … بھارت میں دو سَروں والا بچہ زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے، ڈاکٹرز بچے کی جان بچانے کیلئے پْر امید ہیں۔ بھارتی ریاست جے پور کے مقامی اسپتال میں گزشتہ دن ایسے بچے کو لایا گیا ہے جس کے 2 سر ہیں اور ایک جسم ہے۔ بچے کی پیدائش راجستھان میں ہوئی ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ایسے کیسز بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں، زیادہ تر لڑکیاں 2 سروں کے ساتھ پیدا ہوتی ہیں۔ یہ راجستھان کا پہلا کیس ہے جس میں لڑکے کے 2 سَر ہیں، بچے کے 2 الگ الگ اعصابی نظام اور ریڑھ کی ہڈیاں ہیں۔ بچے کے مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے جس میں یہ دیکھا جائے گا کہ اس کے اعضاء اندر سے جڑے ہوئے ہیں یا نہیں۔

مزید خبریں :