پاکستان
Time 27 نومبر ، 2021

بچی کی روٹی بناتے ویڈیو شیئر کرنے پر ابرار الحق تنقید کا شکار

ٹوئٹر پر ابرار الحق کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے:فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
ٹوئٹر پر ابرار الحق کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے:فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق بچی کی روٹی بناتے ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔

ٹوئٹر پر ابرار الحق نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک 5 سے 6 سال کی چھوٹی سی بچی کو روٹی بناتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ ابرار نے لکھا کہ ’ٹریننگ کے لیے صحیح عمر..‘

اس ٹوئٹ کے بعد گلوکار تنقید کی زد میں آگئے اور ثمرینہ نامی ایک صارف نے لکھا کہ’ اپنے بیٹے کو بھی سکھائیے گا‘۔

احمد پاشا نامی صارف نے ابرار پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اس عمر کے بچوں کو اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے ناکہ روٹی بنانے کی۔

شہریار نامی صارف ابرار کی سوشل میڈیا ویڈیوز میں ان کی اہلیہ اور بیٹی کی موجودگی کو پوسٹ وائرل کرنے کا طریقہ قرار دیا۔

دوسری جانب متعدد سوشل میڈیا صارفین ابرار کی حمایت میں بھی سامنے آگئے۔

کچھ صارفین نے ابرار کی حمایت کرتے ہوئے بچی کی ٹریننگ کو صنف سے بالاتر قرراردیا۔ْ

مزید خبریں :