Time 28 نومبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

سوناکشی کی سلمان خان کے خاندان میں شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں

سوناکشی سنہا بالی وڈ اداکار سلمان خان کے قریبی رشتے دار بنٹی سچدیوا سے شادی کرنے جارہی ہیں —فوٹو: فائل
سوناکشی سنہا بالی وڈ اداکار سلمان خان کے قریبی رشتے دار' بنٹی سچدیوا' سے شادی کرنے جارہی ہیں —فوٹو: فائل 

بالی وڈ میں ان دنوں اداکاروں کی شادیوں کا سیزن جاری ہے اور  ایک کے بعد ایک اداکاروں کی جوڑی شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہے۔ 

حال ہی میں بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ اور پترالیکھا نے شادی کی جبکہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کی خبریں بھی زبان زد عام ہیں۔

 اب بالی وڈ اداکارہ  سوناکشی سنہا کی شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا  بالی وڈ اداکار سلمان خان کے قریبی رشتے دار' بنٹی سچدیوا' سے  شادی کرنے جارہی ہیں۔

بنٹی سچدیوا سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی اہلیہ سیما کے بھائی ہیں۔ —فوٹو: فائل
بنٹی سچدیوا سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی اہلیہ سیما کے بھائی ہیں۔ —فوٹو: فائل 

رپورٹس کے مطابق بنٹی سچدیوا سلمان خان کے بھائی سہیل خان کی اہلیہ سیما کے بھائی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنٹی سچدیوا اسپورٹس منیجمنٹ کمپنی اور ایک پی آر ایجنسی کے مالک ہیں جبکہ سوناکشی اور بنٹی کو اکثر  مختلف پارٹیز میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

تاہم سوناکشی سنہا یا سلمان خان کے خاندان کی طرف سے شادی سے متعلق کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی۔

مزید خبریں :