پاکستان
Time 29 نومبر ، 2021

سندھ میں 15 فروری تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کے لیےگیس بند کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا کہنا ہےکہ یکم دسمبر سے 15 فروری تک سندھ بھر میں  سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہےگی۔

ایس ایس جی سی کا کہنا ہےکہ طلب و رسد کا فرق بڑھنے اور گھریلو صارفین کی ضروریات  پوری کرنےکے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بندکردی گئی ہے۔

رہنما  آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہےکہ سندھ میں ڈھائی ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کرنا ظلم ہے، سی این جی سیکٹر سے مشاورت نہیں کی گئی، یک طرفہ فیصلہ نہیں مانیں گے۔

غیاث پراچہ کا کہنا ہےکہ سی این جی اسٹیشنز بندکرنے سےلاکھوں افرادکا روزگار متاثر ہوگا، سی این جی سیکٹرکا ترجیحی فہرست میں آخری نمبر ہونا غلط بیانی ہے۔


مزید خبریں :