29 نومبر ، 2021
آن لائن گیم پب جی پر دوستی کے دوران شادی کاجھانسہ دیکر لڑکے نے لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
لاہورپولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق لڑکی کا کہنا ہےکہ وہ کراچی کی رہائشی ہے اور اس کی پب جی گیم کھیلنےکےدوران نوجوان سےدوستی ہوئی۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق نوجوان نےکہا کہ لاہور آجاؤ، وہ مجھ سے شادی کرلےگا، لاہور آنے پر نوجوان ہوٹل میں لےگیا اور 3 روز تک زیادتی کرتارہا، شادی پر اصرار کیا تو نوجوان مجھے ریلوے اسٹیشن پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
لڑکی کے مطابق ریلوےاسٹیشن سے 2 افراد اسے ایک گیسٹ ہاؤس لےگئے جہاں دونوں افراد نےکمرے میں بند کرکے زیادتی کی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔